کورونا وائرس: سندھ میں پہلی ہلاکت سامنے آگئی، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3ہوگئی

کرونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار فائل فوٹو کرونا وائرس کیسز کے اعداد و شمار

پاکستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 5 کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 453 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان سمیت دنیا کے 170 سے زائد ملکوں تک چکا ہے اور اب تک 9 ہزار سے زائد لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے دو افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور ان دونوں کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

کورونا وائرس سے ہونے والی دو ہلاکتوں میں سے ایک مردان اور دوسری پشاور میں ہوئی۔

سندھ

سندھ میں آج پہلی ہلاکت سامنے آگئی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے  37 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 245 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ تمام 37 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ایک متاثرہ شخص کے رابطہ میں رہنے والے افراد کے بھی ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ اب تک سکھر میں 151، کراچی میں 93 اور حیدرآباد میں کورونا وائرس کا ایک کیس ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

سندھ میں آج سے سرکاری دفاتر بند رکھنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کو 15 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں۔۔

بلوچستان میں تعداد 81 ہوگئی

بلوچستان میں کورونا وائرس کے آج مزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے 31 نئے کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں اب تک 76 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کو پھیلنا ہے، عوام احتیاط کریں: وزیراعظم عمران خان

پنجاب میں تعداد 78 ہوگئی

پنجاب کی وزیرصحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہو گئی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے بتایا کہ 384 نمونوں کےٹیسٹ کیے جن میں سے 320 نتائج منفی آئے جب کہ 78 افراد کے کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے مریضوں میں پیپلز پارٹی کے مرحوم سینیٹر کی بیٹی بھی شامل ہیں جو چند روز قبل برطانیہ سے پاکستان پہنچی تھیں۔

 خیبرپختونخوا 23 کیسز سامنے

ادھر خیبرپختونخوا میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

 اپنے ایک ٹوئٹ میں محکمے نے بتایا کہ ایک مریض گزشتہ تصدیق شدہ کیس سے تعلق رکھنا ہے جبکہ چوتھے کیس کی کوئی سفری تاریخ یا تصدیق شدہ کیس سے تعلق نہیں۔

متاثرہ افراد کے حساب سے صوبہ سندھ 245 کی تعداد کے ساتھ سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 78، بلوچستان میں 76، خیبرپختونخوا میں 23، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں 2 افراد اور آزاد کشمیر میں ایک شخص متاثر ہے۔

گلگت بلتستان میں تعداد 23 ہوگئی

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 12 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 23 ہوگئی ہے۔

 ایک اور مريض کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال میں زیرعلاج کرونا کا ایک مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔

پمز میں زیر علاج مریض کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹیو آ گیا، جس کے بعد مریض کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں مریض کے 4 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، پہلا ٹیسٹ منفی، دوسرا مثبت، تیسرا، چوتھا ٹیسٹ منفی نکلا۔

بتایا گیا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کی عمر 61 برس ہے اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو سے ہے، مریض کی ٹریولنگ ہسٹری بھی رہی، 2 ہفتے سعودی عرب، دو ہفتے عراق، ایران میں قیام کیا تھا، 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے اب تک پاکستان میں 4 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جن میں سے دو کراچی میں اور دو اسلام آباد میں صحت یاب ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اللہ جب امتحان لیتا ہے تو اسے برداشت کرنے کی ہمت بھی دیتا ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں، ہمیں اس مشکل وقت میں قوائد اور ہدایات پر عمل کرنا ہے۔

ڈرنے اور خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، پاکستان اس بیماری کا مقابلہ کر سکتا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، وفاقی حکومت اپنی سوچ میں تھوڑی سی تبدیلی لے کر آئے۔

وفاق اور صوبوں کو تنقید اور پوائنٹ اسکورنگ کی کوئی ضرورت نہیں۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جانوں اور معیشت کو بچائے، ہمیں دونوں محاذوں پر جنگ لڑنا پڑے گی۔ شہری اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

ٹرینیں بند کرنے کا اعلان

 کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسافروں کے رش کو کم کرنے کے لیے 12 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جو ہم کماتے ہیں وہ ریلوے پر خرچ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلوے حکام کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا جس کے بعد 22 مارچ سے 12 ٹرینوں کو بند کر رہے ہیں اور اگر مزید ضرورت محسوس ہوئی تو 25 تاریخ کو دوبارہ اجلاس کرکے یکم اپریل سے مزید 20 ٹرینیں بند کی جائیں گی۔

 ایکسپو سینٹر کراچی میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ 

سندھ حکومت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا۔ جس میں وزیر اعلیٰ سندھ کو محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ تفتان سے سکھر آنے والے 302 زائرین کے ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں جس میں سے 151 زائرین کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایکسپو سینٹر کراچی میں آئسولیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں ایک اسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔

 وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی لگادی ہے۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے ٹوئٹر پر جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے نام پر10 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فارم ہاوَسز اور گھروں میں 10 سے زائد افراد اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ کورونا وائرس کے پیش نظر معاشرتی دوری کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store