فواد چوہدری کے بعد ایک اور اہم وفاقی وزیر کی پنجاب حکومت پر کڑی تنقید۔۔۔عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور فائل فوٹو وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور

پنجاب میں حکمران جماعت میں بننے والے فارورڈ بلاک اور وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کےبعد ایک اور وفاقی وزیر نے عثمان بزدار حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے۔

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاپنجاب میں کارکردگی کا مسئلہ ہے، کلاس فور کی ملازمتوں پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا، پنجاب میں گورننس کا مسئلہ ہے، ترقیاتی کام نہیں ہورہے، پنجاب میں جیسے کام ہورہا ہے ویسے نہیں چل سکتا۔

وفاقی وزیر غلام سرور نے کہا ہے کہ اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، پنجاب میں کارکردگی کا مسئلہ ہے، کلاس فور کی ملازمتوں پر بھی لوگوں نے اعتراض کیا، پنجاب میں گورننس کا مسئلہ ہے، ترقیاتی کام نہیں ہورہے، پنجاب میں جیسے کام ہورہا ہے ویسے نہیں چل سکتا،اگر میرٹ پر کام کرنے ہیں تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اندرونی اور بیرونی مافیا ز کے خلاف لڑرہے ہیں، ایسے مافیاز کو نہیں چھوڑا جائے گا، گندم کے مصنوعی بحران کے پیچھے کچھ سیاسی مافیاز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید کی تھی اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو ایک خط بھی لکھا تھا جبکہ پنجاب اسمبلی میں حکمران جماعت کے 20 اراکین نے فارورڈ بلاک قائم کر لیا ہے تاہم ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اراکین پر مشتمل ناراض گروپ کی تشکیل خود وزیراعلیٰ پنجاب کی ایما پر کی گئی ہے۔

تحریک انصاف پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی پر مشتمل ناراض گروپ دراصل بیورو کریسی سے اختیارات واپس لے کر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو دلوانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے،یاد رہے کہ اختیارات بیوروکریسی کو منتقل کرنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store