آرمی ایکٹ سے پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے،فواد چوہدری

آرمی ایکٹ سے پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے فائل فوٹو آرمی ایکٹ سے پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ سے پیدا ہونے والا تعاون کا ماحول بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے، اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ سے تعاون کا جو ماحول پیدا ہوا وہ بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پر اتفاق رائے بڑی کامیابی ہے، اب اگلا مرحلہ احتساب کے طریقہ پر اتفاق رائے ہے، اس پر بھی بات چیت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم بڑی اصلاحات کر لیں تو سیاسی اختلافات نقصان نہیں پہنچاتے۔

install suchtv android app on google app store