پاک ایران دوستی مزید مستحکم، وزیر خارجہ کی دورہِ ایران کی تفصیلات آتے ہی امریکا پر بے چینی طاری

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے فائل فوٹو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات میں کہا کہ خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرناہوں گی، پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایران امریکا کشیدگی،خطے میں دیرپا امن اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کشیدگی پر قابو کے لیے تحمل، برداشت، دانشمندی کا مظاہرہ کرناہوگا، معاملات کے پر امن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کی ضرورت ہے، خطے کو کشیدگی سے بچانے اور امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے خطے میں امن کےلیے عمران خان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی امن کوششوں کی تائید اور خیرمقدم کرتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشہد پہنچے تھے ، جہاں ڈپٹی گورنر جنرل خراسان نے ان کا استقبال کیا ، وزیر خارجہ نے مشہد میں امام رضاعلیہ السلام کے روضہ مبارک پر حاضری دی ، حاضری کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی وفد کے ہمراہ تہران روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ کی ایرانی صدر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کی مزید تفصیلات آگئیں

بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کی جس میں ایران امریکا کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا،

شاہ محمود قریشی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر ایرانی صدر کو پاکستانی موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی طرف سے آنے والے حالیہ بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store