اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے،اسحاق ڈار

اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے،اسحاق ڈار فائل فوٹو اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے،اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان بارڈر کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ اس معاملے پر عسکری قیادت اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کل دفتر خارجہ کو اقوام متحدہ کی جانب سے درخواست آئی ہے، افغانستان کے ساتھ بارڈ کی بندش کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی گئی ہے، اپنی قیادت سے بات کرکے لازمی فوڈ آئٹمز کے لئے افغانی عوام کیلئے سہولت دیں گے، امید ہے کہ کل اس کی اجازت دے دی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے تین دورے کئے، ہمسائے تبدیل نہیں کئے جا سکتے، افغان حکومت کو کہا ٹی ٹی پی کا مسئلہ حل نہ کیا تو ان کیلئے بھی مسائل بنیں گے، ہمیں افغان عبوری حکومت سے کچھ نہیں چاہیے، ہم سب کچھ کرنے کو تیار ہیں، افغانستان سے اتنا مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کے خلاف اپنی زمین استعمال نہ ہونے دے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس قوت ہے، دہشت گردوں کو گھر میں گھس کر ماریں گے، قطر کی درخواست پر آپریشن کلین اپ رکوایا گیا، ہم نے خودی سے سرحد بند نہیں کیا، 40لاکھ سے زائد لوگ یہاں رہے ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے فون کیا کہ روس، ایران، قطر، ترکی ،پاکستان اور افغانستان مل کر بیٹھ جائیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین حکام کو بتایا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، امیرمتقی کو ساتھ کھڑا کرکے فیصلوں سے پاک افغان عوام کو آگاہ کیا گیا، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان افغانستان کو لنک کرنا چاہتے تھے، ریل کنکٹیوٹی کیلئے تینوں ممالک کی موجودگی میں معاہدہ سائن کیا گیا، ہم وہاں گئے، میٹنگ کی، لیکن کوئی بہتری نظر نہیں آئی، ہم اچھی چیزیں کرتے جائیں اور دوسری طرف سے ایسا رویہ ٹھیک نہیں۔

  اسحاق ڈار نے کہا کہ ماسکو کا دورہ کامیاب رہا اورصدر پیوٹن سمیت تمام ملاقاتیں اچھی رہیں۔ ہمیں روس کی طرف سے گرمجوشی اور مثبت ردعمل رہا۔یورپین یونین کے ساتھ بھی کھل کر باتیں ہوئیں۔ وہ وقت دور نہیں جب مسلم اور غیرمسلم دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے اکھٹے ہو جائیں گے، پاکستان تعاون میں ایک قدم آگے جائے گا، امت کو ایک ہونا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store