پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار فائل فوٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاک بھارت جنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی تھی۔ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جنوبی ایشیا میں درپیش اہم چیلنجز میں غربت، ناخواندگی اور ناگہانی آفات کو بھی اجاگر کیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دنیا میں جاری سلگتے تنازعات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تبدیلیوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں جنوبی ایشیا میں درپیش اہم چیلنجز میں غربت، ناخواندگی اور ناگہانی آفات کو بھی اجاگر کیا۔

install suchtv android app on google app store