پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر

 ڈی جی آئی ایس پی آر فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوجی قیادت کا موقف ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے تاہم اُن کی واپسی حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کرے گی۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، وہ ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے اور جواب کے بعد اُن کی واپسی کے انتظامات کیے جاسکتے ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مشرف کی واپسی کے حوالے سے ڈاکٹر زیادہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ وہ اس حالت میں سفر کرسکتے ہیں یا پھر نہیں، ان دونوں چیزوں کے سامنے آنے کے بعد ہی کوئی انتظام کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ادارہ محسوس کرتا ہے کہ جنرل (ر) مشرف کو اگر پاکستان لاسکیں تو لانا چاہیے کیونکہ اُن کی حالت کچھ ایسی ہے۔

install suchtv android app on google app store