علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر

علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر فائل فوٹو علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سازشوں اور منفی منصوبوں میں ناکام ہو گیا ہے جبکہ پاکستان نے اقوام متحدہ (یو این) میں بھارتی سازشوں کا ڈوزیئر پیش کیا۔ ڈس انفو لیب رپورٹ میں تو بھارتی منصوبے بے نقاب ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ علی سدپارہ قومی ہیرو اور اثاثہ ہیں اور ہماری دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہوں۔ علی سد پارہ اور ان کی ٹیم کی تلاش کے لیے فضآئی آپریشن جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی موسم خرابی کے باوجود سرچ آپریشن کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار بھی کہا تھا فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔ بغیر تصدیق کے قیاس آرائیاں بند ہونی چاہیئیں اور اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کے بیک ڈور رابطے نہیں ہو رہے اور بغیر تحقیق اس بارے میں بات کرنا کسی کو بھی زیب نہیں دیتا۔

install suchtv android app on google app store