سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر فائل فوٹو سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پی ڈی ایم کےالزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سیاست کیساتھ پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں ، فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم سے متعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں کیے جارہے ہیں۔

میجرجنرل بابر افتخار نے واضح کیا پھر کہتا ہوں فوج کو سیاست میں مت گھسٹیں، ، بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں ، اس قسم کی قیاس آرائیوں کو بند ہوناچاہیے. ہم اپنے کاموں میں مصروف ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی بڑافریضہ ہےجوسرانجام دےرہےہیں، جو بھی ایسے بیانات دے رہےہیں ثبوت سامنے لائیں، بغیرکسی تحقیق کے بات نہیں کرنی چاہئے۔

install suchtv android app on google app store