وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے ۔ مدینے میں مصروفیات کیا ہونگی ؟ جانیے

وزیر اعظم عمران خان فائل فوٹو وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچ گئے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے اور سعودی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔

عمران خان اور سعودی قیادت کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے میں ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں بالخصوص آئل ریفائنری پروجیکٹ کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store