مولانا کے کس اقدام کی وجہ سے سیکورٹی اداروں نے اسلام آباد میں ہائی الرٹ لگا دی ؟ تہلکہ خیز خبر

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے ڈی چوک اوربنی گالہ کی طرف پیش قدمی کی دھمکی پر سیکورٹی ادارے حرکت میں آگئے ،ریڈ زون اوربنی گالہ کی سیکورٹی سخت کرکے رینجرز، ایف سی اور ایلیٹ اہلکاروں کے تازہ دم دستے تعینات کردئیے گئے


جبکہ داخلی و خارجی راستوں کو بھی کنٹینر لگا کر سیل کر دیا گیا۔انتظامیہ نے ڈی چوک کی طرف جانے والی سڑکیں بلاک کر دیں ، شہر اقتدار کے دیگر علاقوں میں تعینات پولیس اہلکاروں ، رینجرز ، ایف سی اور ایلیٹ فورس کو ریڈ زون منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔مری روڈسے انصاف چوک تک اور بنی گالہ میں تین مقامات پر کنٹینر کے ذریعے راستے سیل کر دئیے گئے ، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بکتر بند گاڑیاں بھی ریڈ زون اور بنی گالہ پہنچا دی گئیں

۔دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مارچ کے اگلے مرحلے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے کرلی۔ذرائع نے بتایا حکومت انتظار کرے گی کہ دو دن بعد مولانا فضل الرحمان کس لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہیں اور اس کی روشنی میں حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

حکومت نے پولیس، رینجرز اور ایف سی کو الرٹ کر دیا جبکہ انتہائی اشد ضرورت میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے ۔

install suchtv android app on google app store