اسلام آباد ٹریفک پولیس (islamabad traffic police)کی جانب سے 8اور 9دسمبر کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 8دسمبر کو 11 سے 12 بجے دن جبکہ 9دسمبر رات 9 سے 10 بجے تک مختلف شاہراہوں پر ٹریفک معمول سے زیادہ رہے گی جن میں فیصل ایونیو، ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے شامل ہیں۔
شہری متبادل راستے استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں ،ریڈ زون کے ایکسپریس چوک اور میریٹ گیٹ بند ہوں گے ،ریڈ زون میں داخلے کیلئےشہری سرینا، نادرا اور مارگلہ روڈ استعمال کریں۔
راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے راول روڈ، نائنتھ ایونیو ،فقیر ایپی روڈ اور سری نگر ہائی وے استعمال کریں، اسی طرح اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والے زیرو پوائنٹ، سری نگر ہائی وے استعمال کریں۔
مری، بارہ کہو سے اسلام آباد آنے والے کورنگ روڈ، بنی گالہ، پارک روڈ استعمال کریں،ٹریفک پولیس اہلکار مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔