پاکستان جیسا کوئی ملک، کوئی عوام اور کوئی فورسز نہیں: ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور فائل فوٹو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قومی جذبہ ملکی دفاع کے لیے ناگزیر قرار دے دیا بولے زندہ قومیں ہمیشہ اپنے شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں۔  شہداء کیلئے گلی، محلوں اور شہداء کے گھروں میں جانا چاہئے۔

ترجمان پاک فوج میجرجنرل ٓآصف غفور کہتے ہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانیاں دیں ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 81 ہزار سے زائد افراد نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ جنگ کیا ہے، لڑنا کیسا ہے، سب کچھ پتہ ہے، مسئلہ کشمیر پر دنیا نے دھیان نہیں دیا، موجودہ حکومت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اقدام کیخلاف زبردست قدم اٹھایا۔ اور دنیا میں سفارتی محاذ پر سرگرم ہوئے، دنیا بھر میں احتجاج بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بھارتی فورسز شہری آبادیوں کو زیادہ تر نشانہ بناتی ہے، ہمارے جذبے کبھی کمی نہیں آئے گی۔ انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فوج 72 سال سے کشمیریوں کیساتھ ہے، جنگ جاری ہے، یہ جنگ اس وقت جاری رہے گی جب تک کشمیریوں کو حق خود ارادیت نہیں مل جاتی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا کوئی ملک، کوئی عوام اور کوئی فورسز نہیں ہیں۔ ہمیں اپنے ادارے پر بہت فخر ہے۔

install suchtv android app on google app store