خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ

 سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی مبینہ کرپشن کا کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن میں پیش کرنے فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کی مبینہ منی لانڈرنگ کی تفصیلات انکوائری کمیشن میں پیش کی جائیں گی،غیرملکی کمپنیوں سے رابطے اور کروڑوں روپے کی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز کی چھان بین ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھان بین ہوگی کہ بیوی اور بچوں کے غیر ملکی اکاؤنٹس میں رقم کی منتقلی کن ذرائع سے کی گئی؟ اس کے علاوہ یہ بھی چھان بین ہو گی کہ وزارتوں میں ملنے والے اربوں روپے کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے بطور وفاقی وزیر قومی خزانے کے استعمال کی تحقیقات بھی کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store