دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے، ہمارے ایٹمی اثاثے جارحیت کے بجائے دفاع کیلئے ہیں: وزیراعظم

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کردیا کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے جارحیت کے بجائے پاکستان کے دفاع کے لیے ہیں۔ دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ایٹمی قوت کے طور پر جانتی ہے، ایٹمی طاقت کے بعد پاکستان کو اب معاشی طاقت بنانا ہے اور ہر صورت میں چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ڈیڑھ ماہ کے دوران خطے میں جنگ کے بادل منڈلاتے رہے، عارضی جنگ بندی کے باوجود دیگر ممالک کی طرح پاکستانی معیشت بھی متاثر ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا حکومت موجودہ حالات کا مقابلہ کررہی ہے، معرکہ حق میں قوم یک جان اور دو قالب تھی، وزیراعظم کا کہنا تھا افواج پاکستان نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ رہتی دنیا تک یاد رکھے گا۔

اجلاس کے دوران اٹک میں خودش حملہ ناکام بنانے والے لیاقت شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا ۔

install suchtv android app on google app store