سینئر تجزیہ کار کو بجٹ پر اسد عمر کی یاد ستانے لگی

سنئر تجزیہ کار کو بجٹ پر اسد عمر کی یاد ستانے لگی فائل فوٹو سنئر تجزیہ کار کو بجٹ پر اسد عمر کی یاد ستانے لگی

سینئر اینکر پرسن اور معروف صحافی ندیم ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کا پیش کردہ بجٹ حقائق کے برعکس ہے ،پہلے میں اسد عمر پر تنقید کرتا تھا مگر حفیظ شیخ کی پالیسیاں دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اسد عمر ان سے بہتر تھے۔

 
 نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی ندیم ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے جو بجٹ پیش کیا وہ حقائق کے برعکس ہے، جو اقدامات کیے گئے ہیں ان سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، بجٹ کا بڑا حصہ صرف قرضوں پر سود کی مد میں وایس کیا جائے گا،حکومت نے پہلے چھ سات ماہ کچھ کمایا نہیں بس خرچ کیا ہے، اور ان کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف کی فہرست میں موجود تمام مطالبات کو پورا کر دیا ہے۔ندیم ملک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنا ہوا ایسا بجٹ میں نے آج تک نہیں دیکھا، پی ٹی آئی کی حکومت جب سے آئی ہے انہیں اپنی اقتصادی ٹیم سے مسائل کا سامنا رہاہے،پہلے میں اسد عمر پر تنقید کرتا تھا مگر حفیظ شیخ کی پالیسیاں دیکھ کر یہ کہنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اسد عمر ان سے بہتر تھے۔
انہوں نے کہا کہ  اگر حکومت ستمبر میں آئی ایم ایف کے پاس چلی جاتی تو اچھا پیکج مل جاتا اور ڈالر زیادہ سے زیادہ 140 تک اوپر جاتا مگر اب 152 سے بھی اوپر جائے گا،حکومت نے پہلے چھ سات ماہ کچھ کمایا نہیں بس خرچ کیا ہے، اور ان کی اقتصادی ٹیم نے آئی ایم ایف کی فہرست میں موجود تمام مطالبات کو پورا کر دیا ہے۔
install suchtv android app on google app store