پنجاب کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی

  • اپ ڈیٹ:
پنجاب کابینہ فائل فوٹو پنجاب کابینہ

نگران پنجاب حکومت نے آئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا، جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے ہیں۔

نگران پنجاب کابینہ کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں نگران پنجاب کابینہ نے2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

آئندہ 4 ماہ کیلئے2073ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کیلئے355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

33 ارب روپے کی غیرملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کوبروقت مکمل کیا جائے گا، غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی 4900 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے اور پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے پہلا 4 ماہ کا جولائی تا اکتوبر بجٹ منظور کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store