نو مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ مقدمے میں ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مقامی عدالت سے فرار ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی درخواست ضمانت خارج
ضمانت مسترد ہونے پر سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے فرار ہوگئے۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ اسد عمر، شاہ محمود قریشی، اسد قیصرکیخلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں خارج۔۔۔ pic.twitter.com/zxVdTRoNCl
— Nadeem Malik ?? (@nadeemmalik) June 20, 2023