خیبر پختونخوا: بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان

خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 1400 ارب کا بجٹ تیار کرلیا فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے لیے 1400 ارب کا بجٹ تیار کرلیا

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت چار ماہ کے لیے 1400 ارب کا بجٹ کل پیش کرے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

نگراں خیبر پختون خوا حکومت نے نئے مالی سال 2023-24ء کے لیے 1400 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ تیار کرلیا تاہم نگراں حکومت صرف چار ماہ کا بجٹ پیش کرے گی جو کہ کل پیش کیا جائے گا۔

بجٹ میں تنخواہوں کیلئے 192 ارب 97 کروڑ 80 لاکھ روپے، پنشن کیلئے 42 ارب 36 کروڑ 10 لاکھ روپے، گریڈ 1 سے 16 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسی طرح گریڈ 17 اوراس سے اوپر گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

بجٹ میں مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 26 ہزار سے بڑھا 32 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔

مشیر خزانہ حمایت اللہ خان کل صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد پریس کانفرنس میں بجٹ پیش کریں گے۔

install suchtv android app on google app store