شاہ محمود قریشی کے بعد اسد عمربھی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا جبکہ توشہ خانہ کیس میں گرفتار چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو بھی سائفر گمشدگی کیس میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسد عمر کو سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ادھر ایف آئی اے حکام گزشتہ روز گرفتار کیے گئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو لیکر ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں کیس کی ان کیمرہ سماعت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store