وزیراعظم نے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبر پختونخوا عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا

ڈاکٹر عبدالصمد فائل فوٹو ڈاکٹر عبدالصمد

وزیراعظم نے نیب کی جانب سے ڈائریکٹر آرکیالوجی کے پی کے ڈاکٹر عبدالصمد کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر اسماعیل خان نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا کہ نیب نے سنسکرت میں جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنے والے ایشیا کے واحد اسکالر اور آرکیالوجی میں گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر عبدالصمد کو کم آمدنی والے ورکرز کو غیر قانونی کھدائی روکنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

اسماعیل خان نے مزید لکھا کہ یہ سب کیا ہے؟ کیوں کوئی ادھر خدمت کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ چیئرمین نیب کو اپنے ادارے میں موجود اس شرمناک حرکت کے ذمہ دار افراد کے خلاف ایکشن لینا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store