روسی صدر نے حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن فائل فوٹو روس کے صدر ولادیمیر پوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں میں ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ فلسطین کی سرزمین فلسیطینیوں کی ہے اور انھیں ایک آزاد ریاست کا مکمل حق حاصل ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے حماس اسرائیل جھڑپوں سے پیدا ہونے والی کشیدگی کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین مذاکرات کے میز پر آئیں جس کے لیے ہم ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

خیال رہے کہ روس کے اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ یکساں دوستانہ تعلقات کی تاریخ رہی ہے اور وہ حماس اسرائیل جھڑپوں میں مصالحت کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس جنگ: 1300 اسرائیلی ہلاک، شہید فلسطینیوں کی تعداد 1200 ہوگئی

ولادیمیر پوٹن نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ فریقین جنگ کو طول دینے کے بجائے سب کے لیے قابل قبول امن مذاکرات کے حل کی طرف آئیں گے۔ جنگ کو ہر قیمت پر پھیلنے سے روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے ورنہ اس کا اثر بین الاقوامی صورتحال پر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

اسی طرح روسی صدر نے ایک اور انٹرویو میں بھی کہا کہ فلسطینی جس سرزمین پر رہتے ہیں وہ تاریخی طور پر ان کی اپنی سرزمین ہے۔ فلسطینیوں کو اپنی ایک آزاد ریاست کے قیام کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس-اسرائیل جنگ: فلسطین اور پاکستان کا تاریخی اور لازوال رشتہ

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے فلسطینیوں کو مصر جانے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطین اپنی سرزمین پر رہتے ہیں۔ اسرائیل کا یہ مطالبہ امن کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

install suchtv android app on google app store