روسی صدر نے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا، ویڈیو وائرل

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا۔ اسکرین گریب روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے داغستان میں مسجد کے دورے کے دوران تحفے میں دیے گئے قرآن مجید کو سینے سے لگا لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز روسی صدر نے روس کی سب سے قدیمی مسجد کا دورہ کیا۔ صدر پیوٹن نے یہ دورہ سویڈن میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قرآن مجید کی بے حرمتی کے اگلے دن کیا۔ اس موقع پر انہوں نے داغستان کے مسلمان نمائندوں سے ملاقات کی۔

روسی صدر کا اس دورے کے دوران کہنا تھا کہ ‘روس میں قرآن مجید کی بے حرمتی جرم ہے۔ بعض ممالک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو جرم کے طور پر نہیں دیکھا جاتا لیکن روس میں ایسا ہرگز نہیں۔ ہمارے ملک میں آئین کے مطابق یہ جرم ہے۔’

انہوں نے تحفہ دینے پر مسلمان نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہمیشہ ان اصولوں کی پابندی کریں گے۔ قرآن مجید مسلمانوں کے لیے مقدس ہے اور دوسروں کیلئے بھی مقدس ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سویڈن میں پولیس نے شہری کو عید کے دن مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔ مظاہرے کے بعد اس نے قرآن مجید کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔

 

install suchtv android app on google app store