شہید فائٹرپائلٹ مریم مختیار کیلئے تمغہ بسالت کا اعلان

مریم مختیار مریم مختیار

پاک فضائیہ کی شہید فائٹر پائلٹ مریم مختیار کیلئے تمغہ بسالت کا اعلان کر دیا گیا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نوازشریف کی سفارش پر پاک فضائیہ کی شہید پائلٹ مریم مختیار کیلئے تمغہ بسالت کے اعزاز کی منظوری دی ہے۔

مریم مختار پہلی خاتون فائٹر پائلٹ ہیں جن کیلئےتمغہ بسالت کااعلان کیا گیا، وہ فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوگئی تھیں۔

چوبیس سال کی مریم مختیار کا تعلق کراچی سے تھا۔ مریم نے دو سال قبل پاک فضائیہ میں بطور کمیشنڈ آفیسر شمولیت اختیار کی تھی اور مختلف چینلز کو انٹرویوز میں مریم نے شہادت کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔

install suchtv android app on google app store