ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران امریکا مذاکرات میں شرکت کے لیے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے جس کے لیے وزیراعظم وہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ زیورخ پہنچ چکے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے تسلسل میں آج برگن اسٹاک، سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی سطح کے مذاکرات منعقد ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ان مذاکرات میں شرکت کریں گے جس کے لیے وزیراعظم وہ اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ زیورخ پہنچ چکے ہیں۔

اس حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم برگن اسٹاک مذاکرات کے موقع پر شریک وفود کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، ملاقاتیں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پرعملدرآمد مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق ایران امریکا کےدرمیان مفاہمت پرعملدرآمد میں پاکستان اپنا تعاون جاری رکھےگا، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہےگا۔

یاد رہے کہ امریکی نمائندے وٹکوف اور جیرڈکشنر پہلے ہی سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی سوئٹزر لینڈ پہنچ چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا مذاکراتی وفد باقر قالیباف کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے عہدیدار علی باقری، ایرانی مرکزی بینک کے گورنر عبدالناصر ہمتی، کاظم غریب آبادی اور اسماعیل بقائی شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store