امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم ملٹری لیڈر ہیں۔ جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان تکنیکی مذکرات کے آغاز سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ہم مستقبل کے لیے مزید بہتر کام کرنا چاہتے ہیں، امن کے لیے ایران کے مثبت کردار کے خواہاں ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سراہا گیا، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک بہترین سپہ سالار ہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ جب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اسلام آباد میں میرا استقبال کیا ہے اس کے بعد سے میں از راہ مذاق یہ بات کرتا رہا ہوں کہ میری زندگی میں 2 اہم ترین شخصیات میں سے ایک بھارتی ہے اور ایک پاکستانی، بھارتی شخصیت تو میری اہلیہ ہیں جبکہ پاکستانی شخصیت فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 3 ماہ میں فیلڈمارشل عاصم منیرسے جتنی بات کی ہے شاید ہی کسی سے کی ہو، اگرفیلڈ مارشل کی حکمت عملی نہ ہوتی تو شاید ہم یہاں نہ ہوتے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری ترجیح ہے، لبنان کی صورتحال پر تشویش ہے، امریکی صدر لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں متعدد مسائل کے حل کے لیے سفارتی راستہ تلاش کرنے کا اختیار دیا ہے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اب ہم ایک ایسا مستقبل دیکھ رہے ہیں جہاں سب مل کر امن و خوشحالی کےلیےکام کریں، ٹرمپ نے ہمیں کہا ہے کہ ہم نئی شروعات کریں اور ایرانی عوام سے اپنے تعلقات بہتر بنائیں، آج امن، ترقی اور بحران کے خاتمے کے لیے عظیم دن ہے۔