وزیراعظم اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، شہبازشریف نے تاریخی امن معاہدے پردستخط کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان فائل فوٹو وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف نےصدر مسعود پزشکیان، ایرانی قیادت اورعوام کو تاریخی امن معاہدے پردستخط کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی پرتپاک احترام اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد امن معاہدے پردستخط کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلا رابطہ تھا، دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو 30 منٹ سے زائد جاری رہی۔

وزیراعظم شہباز شریف نےصدر مسعود پزشکیان، ایرانی قیادت اورعوام کو تاریخی امن معاہدے پردستخط کی مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ناصرف خطے میں امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ایرانی قوم کی تعمیرِنوکا باعث بنے گا، یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا باعث بھی بنے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے بھی پرتپاک احترام اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے امن معاہدے پر دستخط کے ایرانی فیصلے کو سراہتے ہوئے مذاکرات کے اگلے مرحلے کےلیے ایرانی قیادت کی کامیابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک برادر اور ہمسایہ ملک کی حیثیت سے ہر شعبے میں ایران کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں شخصیات نے انتہائی مہارت، اخلاص اور دانشمندی سے ثالثی کے عمل کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے اس عمل کو ایران ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھے گا، مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا۔

ایرانی صدر نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی سہولت کے مطابق جلد ایک دوسرے کے دارالحکومتوں کے دورے پر اتفاق کیا جبکہ آئندہ دنوں میں بھی مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store