امریکا کے بعد ایرانی حکام نے بھی سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کیلئے دورہ ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آج بھی لبنان پر اسرائیلی فوجی حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ یہ تازہ بمباری حالیہ دنوں کی شدید ترین بمباری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ نے خبرایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل کی لبنان میں جاری جارحیت کی بنا پر سوئٹزرلینڈ کا دورہ ملوتی کردیا گیا ہے۔
ایزانی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے مقام کا فی الحال ابھی تک کوئی حتمی تعین نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آج بھی لبنان پر اسرائیلی فوجی حملے میں 16 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ یہ تازہ بمباری حالیہ دنوں کی شدید ترین بمباری ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عباس عراقچی بھی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف کے ساتھ روانہ ہونے کیلئے بالکل تیار تھے تاہم دورہ آخری لمحات میں ملتوی کردیا گیا۔