اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جنگ کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتکاری کو اہم قرار دیا اور اس کی بھرپور تائید کی۔
