اگر پھر خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں تمام امریکی توانائی سسٹمز اور انٹرنیٹ سے جڑا انفرا اسٹرکچر تباہ کردیں گے: پاسداران انقلاب

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی فائل فوٹو بریگیڈیئر جنرل حسین محبی

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگرایران کو پھر خطرات کا سامنا ہوا تو خطے میں تمام امریکی اور غیر امریکی توانائی سسٹمز اور انٹرنیٹ سے جڑا عالمی انفرا اسٹرکچر تباہ کردیا جائے گا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے دعوی کیا ہے کہ رمضان میں ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد اب ایک بھی امریکی بحری جہاز خلیج فارس میں موجود نہیں۔

تاہم پاسداران انقلاب نے ایران کی ناکہ بندی کرنیوالے امریکی بحری جہازوں کے بارے میں تفصیلات نہیں دی۔

اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ ایران پرمسلط جنگ کے وقت خلیج فارس میں امریکا کے 30 سے 40 جنگی جہاز تھے جبکہ ماضی میں ہوئی ایران عراق جنگ کے وقت امریکا 100 سےزائد جنگی جہاز خلیج فارس لایا تھا تاہم اس وقت خلیج فارس میں امریکا کا ایک بھی جہاز نہیں ہے۔

جنرل محبی نے کہا کہ جنگ میں ایران کے ردعمل نے دشمن کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا کہ امریکا نے ایران کی ساؤتھ پارس گیس فیلڈ اور اسالویہ انرجی حب پر بمباری کی تھی جس کا جواب امریکا، اسرائیل اور اس کے اتحادیوں پر ایسے حملوں سے دیا گیا تھا کہ امریکا کیلئے یہ جنگ اسی قوت سے جاری رکھنا مشکل ہوگیا تھا۔

install suchtv android app on google app store