امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں: خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیردفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیردفاع خواجہ آصف

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کسی نہ کسی قسم کے معاہدے یا مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایاکہ گزشتہ دو سے تین دن کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ دونوں ممالک کسی امن معاہدے یا ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store