مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو ایران سے مفاہمت پر مجبور کیا، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے: ایرانی صدر

ایران کے صدر مسعود پزشکیان فائل فوٹو ایران کے صدر مسعود پزشکیان

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عام طور پر ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کے مسئلے سے نمٹا جائے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔

ایرانی صدرپزشکیان نے تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت امریکا کیلئے ضروری تھا کہ وہ ایران اور عمان کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار گائیڈلائنز پر عمل کرے تاہم امریکا نے یہ نہیں کیا جس پر ایران کو ردعمل دینا پڑا۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایسی صورتحال میں عام طور پر ایک ٹیم کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ خلاف ورزیوں کے مسئلے سے نمٹا جائے اور اس پر کام کیا جارہا ہے۔

صدر پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ ایران وقار اور فخر کے ساتھ اس راہ پرآگے بڑھے گا۔ مذاکرات اور سفارتکاری نے امریکا کو مجبور کیا ہے کہ وہ ایران کےساتھ مفاہمت اختیار کرے، معاہدے پر پہنچنے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین وقت ہے۔

اس کے علاوہ ایران کے صدر نے امریکا کو مجرم اور استعماری حکومت قرار دیا اور کہا ہے کہ امریکا سے متعلق ایران کا رویہ نہیں بدلا۔

انہوں نے قوم کو خبردار کیا کہ امریکا اور اسرائیل جانتے ہیں کہ صرف جنگ سے ایرانیوں کو حکم ماننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔اس لیے وہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے داخلی تقسیم، نااتفاقی اور تنازعات کوبطور ہربہ استعمال کر سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے کہا کہ قومی اتحاد اور مزاحمت ہی ملک کی سکیورٹی اور دفاعی صلاحیتوں کا تحفظ کرنے کیلئے لازم ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ایرانی عوام کو استقامت اور مزاحمت جاری رکھنا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store