امریکا اپنا رویہ تبدیل کرے اور ایرانی شرائط تسلیم کرے تب ہی آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ ہوگا: محسن رضائی

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی فائل فوٹو ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی

ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے رکن محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ایرانی شرائط ماننے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی۔

محسن رضائی نے کہا کہ امریکا کو جنگ ختم کرنا ہوگی اور ایران کے فنڈز بحال کرنا ہوں گے، دیگر شرائط بھی ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہیں۔

ایرانی سکیورٹی کونسل کے رکن نے واضح کیا کہ امریکا اپنا رویہ تبدیل کرے اور ایرانی شرائط تسلیم کرے، تب ہی آبنائے ہرمز کھولنے کا فیصلہ ہوگا، امریکی پالیسی تبدیل نہ ہوئی تو آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے ٹرانزٹ سے متعلق معاہدہ طے پاتا ہے تو یہ الگ معاملہ ہوگا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں کو چالاک مذاکرات کار قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ تہران کے ساتھ امن معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں کر رہی ہے، ایرانی کسی بات پر اتفاق کر لیتے ہیں اور پھر باہر جا کر میڈیا کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store