خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 13 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، بنوں میں کی گئی پہلی کارروائی میں 8 جب کہ کرم میں دوسری کارروائی کے دوران 5 خوارج مارے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 جنوری 2026 کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 8 دہشت گرد مارے گئے۔

اسی طرح کرم میں سیکیورٹی فورسز نے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن انجام دیا، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

ئی آیس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری قوت سے جاری ہے اورملکی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store