پاکستان نے آبنائے تائیوان میں حالیہ پیش رفت اور تائیوان سے متعلق سوالات پر چین کے مؤقف کی ایک بار پھر بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان چین کو اپنا آہنی دوست اور ہر موسم کا تذویراتی شراکت دار سمجھتا ہے۔
پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات سے متعلق تمام معاملات پر اپنی مستقل اور غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جن میں تائیوان بھی شامل ہے۔‘
ترجمان کے مطابق پاکستان ون چائنا پالیسی پر مکمل طور پر کاربند ہے اور تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ تصور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی اس اصول کی پاسداری جاری رکھے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے اور دونوں ممالک ہمہ موسمی تذویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔