پاکستان کے لیے سال 2026 کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

پاکستان فائل فوٹو پاکستان

سال 2025 کے اختتام کے بعد دنیا نے 2026 کا آغاز کر دیا ہے، اور ماہرین و نجومیوں کا خیال ہے کہ یہ سال پاکستان کے لیے اہم تبدیلیوں اور چیلنجز کا سال ہوگا۔

علمِ نجوم کی ماہر سامعہ خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ عالمی کشیدگی میں اضافہ ہوگا، لیکن پاکستان کے حالات نسبتاً بہتر رہنے کے امکانات ہیں کیونکہ بھارت اندرونی سیاسی اور معاشی مسائل کا شکار ہے اور بڑے تنازع سے بچنے کی کوشش کرے گا۔

وہ فروری کے بعد عالمی سطح پر بے چینی کے حساس دور کی پیشگوئی کرتی ہیں، تاہم پاکستان اور اس کے گرد و نواح کا خطہ نسبتاً محفوظ رہے گا۔ معاشی لحاظ سے 2026 میں غیر ملکی سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیاں اور روزگار کے مواقع بڑھنے کے امکانات ہیں جو معیشت کو مضبوط کریں گے۔

عمران خان کے سیاسی حالات پر سوالیہ نشان ہے اور ان کے جیل سے باہر آنے کے امکانات کم نظر آتے ہیں۔

آسٹرولجر حیدر علی جعفری کے مطابق جنوری اور فروری 2026 عالمی سیاسی کشیدگی اور غلط فیصلوں کا دور ہو سکتا ہے۔ پاکستان کے سرحدی علاقے، خاص طور پر افغانستان اور بھارت کے ساتھ، تناؤ کا شکار رہیں گے۔

جبکہ یوکرین جنگ اور جنوبی بحیرہ چین کی صورتحال بھی کشیدہ رہے گی۔ 2026 پاکستان کے لیے سیاسی تبدیلیوں کا سال ہوگا جس میں نئی قیادت اور سیاسی سوچ ابھرنے کا امکان ہے۔ مسلم دنیا کو آنے والے برسوں میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، لیکن اس کے بعد اتحاد اور عالمی نظام میں نمایاں تبدیلیاں متوقع ہیں۔

نجومی حیدر علی جعفری کے مطابق اگلے 9 سے 10 سال نئے سیاسی اتحاد، قیادت اور معاشی منصوبوں کا دور ہوں گے، جس میں پاکستان ایک نئے کردار کے ساتھ سامنے آسکتا ہے، تاہم پہلے اسے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

install suchtv android app on google app store