سال 2026 کے آغاز پر پاکستان نے معیشت اور امن کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ دعویٰ نہیں، عالمی سروے کا ٹھوس اعتراف ہے۔
دنیا کی بدلتی نبض پر نظر رکھنے والے معتبر گلوبل اکنامک گیلپ سروے نے ایک ایسی حقیقت آشکار کر دی ہے جو نہ صرف حوصلہ بڑھانے والی ہے بلکہ برسوں کے منفی تاثر کو توڑنے والی بھی ہے۔
ساٹھ ممالک میں کیے گئے اس جامع گلوبل سروے کے مطابق پاکستان نہ صرف بھارت بلکہ عالمی اوسط سے بھی آگے نکل آیا ہے۔اعداد و شماربتا رہے ہیں کہ پاکستانی قوم آج بھی مشکلات کے باوجود مستقبل پر یقین رکھتی ہے۔
سروے کے مطابق پاکستان میں اکیاون فیصد عوام آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، جبکہ مجموعی عالمی سطح پر یہ شرح محض اکتیس فیصد رہی۔
معاشی حوالے سے تصویر اور بھی واضح ہے۔تریپن فیصد پاکستانیوں کا ماننا ہے کہ 2026 خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔
یہ شرح بھارت کے انتالیس فیصد سے کہیں زیادہ ہے، جبکہ عالمی اوسط صرف چوبیس فیصد پر کھڑی ہے۔
یعنی ایک ایسا پاکستان، جسے معاشی بحرانوں کی علامت بنایا جاتا رہا، آج دنیا کو امید کا پیغام دے رہا ہے۔
امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے سب کو حیران کر دیا۔سروے کے مطابق باون فیصد پاکستانیوں کو یقین ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، جبکہ بھارت میں یہ امید صرف چھبیس فیصد تک محدود ہے۔یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد امن سے وابستہ امیدوں کی بلند ترین سطحوں میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔