پاکستان میں موجود 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی گئی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان نے بتایا کہ نئے سال کے آغاز پر پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا باقاعدہ تبادلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق پاکستان میں موجود 257 بھارتی قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کی گئی، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تبادلہ ہر سال دو مرتبہ، یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتا ہے، جو 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت عمل میں آتا ہے۔ اسی طرح نیوکلیئر تنصیبات کی فہرستوں کا سالانہ تبادلہ بھی یکم جنوری کو کیا جاتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستان اور سعودی ولی عہد کے درمیان حال ہی میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے بھی رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر نے حال ہی میں پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، جس دوران دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کو اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔

install suchtv android app on google app store