سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کے مسودےکی منظوری دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کو ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے کی منظوری دی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیگر ملکوں کے ساتھ بھی باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے۔
سعودی میڈیا کے مطابق کابینہ نےمختلف ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیا جو سعودی وژن 2030 کےاہداف میں شامل ہیں۔ ان ترقیاتی منصوبوں کا مقصد سعودی شہریوں کا معیار زندگی بہتر کرنا ہے۔