اسلام آباد میں یکم جنوری سے کون سی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا؟ وزیر داخلہ نے بتا دیا

اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فائل فوٹو اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کے احکامات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کےخلاف کارروائیاں کی جائیں گی، ایم ٹیگ کے لیے مختلف مقامات پر 16پوائنٹس قائم ہیں۔

ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 14 نومبر سے اب تک تقریباً ایک لاکھ گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں۔

عرفان میمن نے کہا کہ بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کی ٹیگ ریڈرز کی مدد سے نشاندہی کی جائے گی، ٹیگ ریڈرز کو مختلف انٹری پوائنٹس اور ناکہ جات پر انسٹال کیا گیا ہے۔

ڈی سی کے مطابق یکم جنوری سے ٹیگ ریڈرز فعال کر دیےجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store