وزیراعظم شہباز شریف کا تجاوزات کے خاتمے اور شہروں کی ترقی پر زور

وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرا اسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا، مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ اسلام آباد میں اقبال فلائی اوور ایکسپریس وے سگنل فری کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا عام آدمی کی سہولت کے لیے ایسے منصوبے اہمیت کے حامل ہیں، سفر کی بہترین سہولتیں خوش آئند ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ کرنے تک شہروں اور قصبوں کی ڈیزائننگ اور انفرااسٹرکچر بہتر نہیں ہوگا، مسائل حل کرنے کے لیے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے ریکارڈ مدت میں منصوبہ مکمل کرنے پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہا کہ 2 سال بعد آپ کو ایک نیا اسلام آباد دیکھنے کو ملے گا، منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بنا رہے ہیں، اسلام آباد کی ترقی کے لیے ویژن 2027 پرعمل کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں اقبال چوک فلائی اوور پراجیکٹ صرف 77 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، پراجیکٹ کے اطراف 3ہزار نئے پودے اور درخت لگا ئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store