اسلام آباد میں 30 مختلف مقامات پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز

اسلام آباد میں 30 مختلف مقامات پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز فائل فوٹو اسلام آباد میں 30 مختلف مقامات پر مفت وائی فائی سروس کا آغاز

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے 30 مختلف مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔

یہ منصوبہ نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے عمل میں لایا جا رہا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف اسٹیشنز، پارکس اور اہم سیکٹرز میں انٹرنیٹ کی مفت سہولت دی جائے گی۔

اس منصوبے میں میٹرو کے 84 اسٹیشنز شامل کیے گئے ہیں، جبکہ اہم مقامات جیسے پاک سیکریٹریٹ سے یو پی روڈ تک 14 اسٹیشنز اور فیض احمد فیض سے جی ٹی روڈ تک 70 اسٹیشنز میں وائی فائی سروس مہیا کی جائے گی۔

مزید برآں، سی اے اے اسپتال، جاپان پارک، لیک ویو پارک، دامن کوہ اور فاطمہ جناح پارک جیسے مشہور مقامات پر بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔

install suchtv android app on google app store