پی ایس ایل11 میں دو نئی فرنچائزز کی نیلامی کب ہوگی؟

پی ایس ایل فائل فوٹو پی ایس ایل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) میں 2 نئی ٹیموں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

پی ایس ایل میں 8 ٹیمیں میدان میں اتارنےکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ایونٹ کیلئے دو نئی فرنچائزز کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گی، پی ایس ایل 11 فرنچائز نیلامی براہِ راست نشرکی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنتی جا رہی ہے، پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شامل ہے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 11 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store