دوست ملک کی جانب سے پاکستانی طلبا کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستانی طلباکیلئے بڑی خوشخبری، روس نے سکالرشپ کی تعداد بڑھا دی۔

کراچی میں روس کے فرینڈشپ ہاوس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈائریکٹر روس سینٹرفار سائنس نے کہا کہ پاکستان کیلئے روس میں سکالرشپ کی تعداد تین گنا بڑھا دی ہے، سرکاری فنڈڈ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں تعلیم کےلیے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ روسی جامعات میں پاکستانی طلبا کی دلچسپی اور داخلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روس میں اعلیٰ تعلیم کیلئے دستیاب اسکالرشپ کی درخواستیں 15 جنوری تک جمع ہوں گی۔ ڈائریکٹر روس سینٹرفار سائنس نے کہا کہ روسی جامعات میں اسکالرشپ بلکل مفت اور رجسٹریشن صرف آن لائن ہے، روسی جامعات میں اسکالرشپ کیلئے کوئی ایجنٹ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ روس نے پاکستانی طلبا کو جامعات میں مفت روسی زبان سکھانے کے کورس کا اعلان کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store