اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کےذخائر بڑھ کر 14 ارب 52 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہوگئے.
کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.90 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئے،ملکی مجموعی ذخائر 6.10 کروڑ ڈالر اضافے سے 19.72 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔