باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی شرکت

باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خصوصی طور پر شریک ہوئے فائل فوٹو باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خصوصی طور پر شریک ہوئے

باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ شہباز شریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شامل ہوئے، جہاں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے اور پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا، "ترکیہ اور پاکستان کے تعاون کو ہم کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اپنے بھائی شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی موجودگی پر خوشی ہے۔"

صدر علیوف نے مزید کہا کہ یوم فتح کی تقریب میں دوست ممالک کے فوجی دستے بھی شریک ہوئے، اور پاکستان کی یکجہتی اور حمایت پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی قوم کو یوم فتح کی مبارکباد بھی پیش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ دوستی اور بھائی چارے کا ثبوت دیا ہے۔

"ہمارے تینوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے آذربائیجان کے عوام اور حکومت کو یوم فتح کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

شہباز شریف نے کہا کہ تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث فخر ہے اور آذربائیجان کے دستے کی موجودگی معرکہ حق کی کامیابی کے جشن میں اہمیت رکھتی تھی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے تعلقات اور یکجہتی آئندہ بھی مضبوط رہیں گے۔

پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ خاندان کی مانند

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ ایک خاندان کی مانند ہیں، الہام علیوف کی قیادت میں آذربائیجان نے کامیابیاں حاصل کیں، ہمیں اتحاد اور یکجہتی سے آگے بڑھتے رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے بہادر سپوتوں نے اپنی سرزمین کا دفاع کیا، ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکیہ۔ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ یوم فتح پر آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، یوم فتح پر آذربائیجان کی تقریب میں5ویں بار شرکت پرخوش ہے۔

install suchtv android app on google app store