وزیراعظم نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا فائل فوٹو وزیراعظم نے شاہین چوک انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 وزیراعظم نے آج شاہین چوک میں نیا انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جس کا مقصد شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا ہے۔ وزیراعظم کے اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کی روانی میں بہتری متوقع ہے بلکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی بھی فراہم ہوگی۔

شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے مختلف ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کے پیش نظر ہوٹلز اور رہائشی منصوبوں کی تیاری بھی ضروری ہے تاکہ مہمانوں کے لیے مناسب سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

install suchtv android app on google app store