وزیراعظم شہباز شریف اہم سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے
وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض پہنچیں گے جہاں وہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی شامل ہیں۔
دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوگی۔