اقتصادی ترقی کے لئے علاقائی روابط ضروری ہیں،اسحا ق ڈار

اقتصادی ترقی کے لئے علاقائی روابط ضروری ہیں،اسحا ق ڈار فائل فوٹو اقتصادی ترقی کے لئے علاقائی روابط ضروری ہیں،اسحا ق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے استحکام، اقتصادی اور اجتماعی ترقی کے لئے علاقائی روابط کی اہمیت پرزور دیا ہے۔

آج (جمعرات) اسلام آباد میں علاقائی وزرائے ٹرانسپورٹ کی بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان ٹرانسپورٹ کے منصوبوں، سرحد پار نقل و حمل میں سہولت بڑھانے، مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور علاقائی ویلیو چینز کو مستحکم بنانے میں تعاون کرنے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ جغرافیائی محل وقوع سے استفادہ کرنے کیلئے ہمارے خطے کو سڑک ،ریلوے، فضائی، بحری اور توانائی سمیت ڈیجیٹل راہداریوںکے بلا رکاوٹ رابطے تعمیر کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے شراکت داری کے قیام کیلئے ہمارے عزم کی عکاسی ہوتی ہے جس سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کو بھرپور فوائد حاصل ہوں گے۔

نائب وزیراعظم نے علاقائی روابط کے اہم اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ازبکستان، افغانستان،پاکستان ریل فریم ورک معاہدہ نئی تجارتی راہیں کھولنے کے لیے ایک تاریخی اقدام ہے۔ انہوں نے علاقائی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹ روابط کو مضبوط کرنے ، تجارت کو آسان بنانے اور علاقائی انضمام کو وسعت دینے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ٹرانسپورٹ کا مؤثر نظام مسابقت اور پائیداری کیلئے ضروری ہے۔

install suchtv android app on google app store