گزشتہ مالی سال کے دوران حکومتِ پاکستان نے مجموعی طور پر 10.1 ارب امریکی ڈالر کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے، جن کی تفصیلات وزارتِ اقتصادی امور نے پارلیمنٹ میں پیش کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 کے دوران حکومت نے کثیرالجہتی اداروں، دوطرفہ ترقیاتی شراکت داروں اور کمرشل بینکوں سے مجموعی طور پر 29 بین الاقوامی قرضے حاصل کیے۔
وزارت کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، توثیق شدہ غیر ملکی قرضوں کی کل مالیت 10,100.85 ملین امریکی ڈالر رہی۔
جن میں سے 6,682.4 ملین ڈالر کے قرضوں کی رقم گزشتہ مالی سال کے دوران جاری کی گئی۔
یہ قرضے مختلف ترقیاتی منصوبوں، بجٹ سپورٹ اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے حاصل کیے گئے تھے۔
حکومت نے پارلیمنٹ کو ان قرضوں کی منصوبہ وار استعمال کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔